اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 19 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 9 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 14.33 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.31 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک کے مطابق 19 جولائی 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہو کر 9,027.2 ملین ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

Comments

200 حروف