پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو بتایا ہے کہ فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کمر کی انجری کے باعث پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے ہیں۔

شاہنواز دھانی انجری کے سبب بنگلہ دیش اے کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ میچ اور ڈارون ٹور کے وائٹ بال مرحلے میں شرکت نہیں کریں گے جس میں دو ایک روزہ میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز شامل ہے۔

پی سی بی پریس ریلیز کے مطابق بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے 25 سالہ فاسٹ بولر فوری طور پر پاکستان واپس آئیں گے اور بحالی کا عمل شروع کرنے سے قبل میڈیکل پینل ان کا جائزہ لے گا۔

اسپن باؤلنگ آل راؤنڈر مبصر خان کو دہانی کے متبادل کے طور پر وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

خرم شہزاد، جو بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچوں کی سیریز مکمل کرنے کے بعد واپس آنے والے تھے، اب وہ بالترتیب 4 اور 6 اگست کو ناردرن ٹیریٹری اسٹرائیک اور بنگلہ دیش اے کے خلاف دو ایک روزہ میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Comments

200 حروف