عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کی کمی سے 2370 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 1972 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے کا ہوگیا ۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 60 روپے کمی سے 2860 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ۔

Comments

200 حروف