مارکٹس

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق...
شائع July 25, 2024

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 9 پیسے کی بہتری سے 278.41 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو ڈالر کے مقابلے مقامی کرنسی 278.50 روپے پر بند ہوئی تھی۔

حالیہ ہفتوں میں مقامی کرنسی بڑی حد تک ڈالر کے مقابلے میں 277 سے 279 کے آس پاس رہی ہے.

عالمی سطح پر ین جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں اپنی مضبوط ترین سطح پر دیکھا گیا اورآئندہ ہفتے بینک آف جاپان (بی او جے) کے اجلاس سے قبل دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ڈالر کے مقابلے میں ین ایک فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 152.23 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو مئی کے اوائل سے نہیں دیکھا گیا تھا۔

جولائی میں امریکی کاروباری سرگرمیاں 27 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، لیکن صارفین کی مزاحمت کے باوجود کمپنیوں کو اپنی مصنوعات اور خدمات کی اونچی قیمتوں کو برقرار رکھنے میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹریڈرز کی نظریں جمعرات کو امریکہ کی دوسری سہ ماہی کے شرح نمو کے اعداد و شمار پر بھی ہیں، تاہم اس کے نتیجے میں رواں سال فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی کے امکانات میں نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

متعدد کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر 0.1 فیصد سے زیادہ گر کر 104.21 پر آگیا، حالانکہ اس کی بڑی وجہ ین کے تیز اضافے کی وجہ سے تھی۔

Comments

200 حروف