لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ (ایل سی آئی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ، جو پہلے آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے نام سے معروف تھی، نے کھیوڑہ میں اپنے سوڈا ایش پلانٹ میں سالانہ 200،000 ٹن (ٹی پی اے) کی صلاحیت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
نوٹس میں بتایا گیا کہ ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کھیوڑہ میں اپنے سوڈا ایش پلانٹ میں سالانہ 200،000 ٹن کی صلاحیت میں توسیع کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
نوٹس کے مطابق تکمیل کے بعد اس توسیع سے سوڈا ایش پلانٹ کی کل نصب شدہ صلاحیت 560,000 ٹن سالانہ سے بڑھ کر 760,000 ٹن سالانہ ہوجائے گی ہوجائے گی۔
اس سلسلے میں بورڈ نے انتظامیہ کو متعلقہ ٹیکنالوجی اور سازوسامان فراہم کرنے والوں کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور ان پر عمل درآمد کرنے کا اختیار بھی دیا ہے۔
مئی میں ایل سی آئی کے ماتحت ادارے لکی ٹی جی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایل ٹی جی) نے معاشی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کمپنی کی شیئر ہولڈنگ کے تناسب سے اپنے حصص واپس خریدنے کا اعلان کیا تھا۔
ایل ٹی جی کو ٹی جی ایل اور ایل سی آئی کے درمیان ایک جوائنٹ وینچر کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا ، جس میں بالترتیب 49 فیصد اور 51 فیصد حصص تھے ، جس کا بنیادی مقصد 1000 ٹن یومیہ تک کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ ایک جدید گرین فیلڈ فلوٹ گلاس مینوفیکچرنگ تنصیب تیار کرنا تھی۔
تاہم جوائنٹ وینچر پارٹنرز یعنی ٹی جی ایل اور ایل سی آئی معاشی ماحول زیادہ سازگار ہوتے ہی اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
1953 ء میں کھیوڑہ سوڈا ایش کمپنی کے نام سے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان میں قائم ہونے والی ایل سی آئی پانچ متنوع کاروباروں یعنی سوڈا ایش، پولیسٹر، کیمیکلز اینڈ ایگری سائنسز، فارماسیوٹیکل اور جانوروں کی صحت کے شعبے میں مصروف عمل ہے۔
Comments