مارکٹس

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا نمایاں اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کے نرخ میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے نمایاں...
شائع July 24, 2024 اپ ڈیٹ July 26, 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کے نرخ میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2413 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2300 روپے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 800 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1972 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 16ہزار 735 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2920 روپے پر مستحکم رہی ۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی ۔

Comments

200 حروف