خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ امریکی خام تیل کی انونٹریز میں کمی اور کینیڈا میں جنگل کی آگ سے بڑھتی ہوئی رسد کے خطرات کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ستمبر کے لیے برینٹ کروڈ کے نرخ 66 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 81.67 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے ۔ اسی طرح ستمبر کے لیے امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 65 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 77.61 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کئے گئے ۔
آئل بروکر پی وی ایم کے تامس ورگا نے کہا کہ بڑے پیمانے پر فروخت کی ممکنہ وجہ ”طلب کی بحالی کی کم ہوتی امیدیں“ ہیں، جس میں “ریفائنرز کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ موسم گرما میں کھپت میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے مئی میں پیش کیے گئے منصوبے اور مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات کے بعد منگل کو قیمتیں چھ ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔
دنیا کے سب سے بڑے خام تیل کے درآمد کنندہ چین میں معاشی سست روی سے عالمی سطح پر تیل کی طلب کمزور ہونے کی وجہ سے بھی قیمتوں کو نقصان پہنچا۔
ڈبلیو ٹی آئی نے گزشتہ تین سیشنز میں 7 فیصد کمی کی تھی جبکہ برینٹ میں تقریبا 5 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔
امریکن پٹرولیم انسٹیٹیوٹ (اے پی آئی) کے مطابق امریکی خام تیل، پٹرول اور ڈسٹیلیٹ انونٹریز میں گزشتہ ہفتے مسلسل چوتھے ہفتے کمی واقع ہوئی، جو دنیا کے سب سے بڑے تیل کے صارفین میں مستقل طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
کینیڈا میں جنگلات کی آگ بھی قیمتوں میں اضافہ کر رہی تھی۔ آئی این جی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آگ نے کچھ پروڈیوسروں کو پیداوار میں کمی کرنے پر مجبور کیا ہے اور بڑی مقدار میں سپلائی کو خطرہ لاحق ہے۔۔۔۔۔
آئی این جی تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں کہا کہ مارکیٹ حد سے زیادہ فروخت ہونے کے قریب ہے اور ہم اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ بنیادی اصول خسارے کے ماحول کی وجہ سے تیسری سہ ماہی کے بقیہ حصے میں قیمتوں کو موجودہ سطح سے اوپر جانے کی حمایت کرتے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اے پی آئی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 19 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کے ذخائر میں 3.9 ملین بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پٹرول انونٹریز میں 2.8 ملین بیرل کی کمی واقع ہوئی اور ڈسٹیلیٹنے 1.5 ملین بیرل کی کمی کی۔
ستمبر 2023 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکہ میں خام تیل کے اسٹاک میں لگاتار چار ہفتوں تک گراوٹ آئی ہے۔
تیل کی انونٹری کے اعداد و شمار پر سرکاری اعداد و شمار بدھ کو جاری ہونے والے ہیں۔
Comments