پاکستان

وزیر خزانہ کی معاشی اصلاحات ، آئی ایم ایف معاہدے پر موڈیز کے نمائندوں کو بریفنگ

  • پاکستان میں منصوبوں کی مالی اعانت پر عالمی اداروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ محمد اورنگزیب
شائع July 23, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے موڈیز ریٹنگز کے نمائندوں کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے (ایس ایل اے) کے بارے میں بریفنگ دی ہے۔فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے توانائی کے شعبے اور سرکاری اداروں میں جاری اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں آپریشنل استعداد کار اور گورننس کو بڑھانے کے لیے نجکاری اور حقوق کے حصول کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے ورچوئل اجلاس میں آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی معاہدے کے پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں پر مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔

آئی ایم ایف نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کی مدت پر مشتمل 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے لیے ایس ایل اے پر پہنچ گیا ہے جس کا ترقی اور جامع معاشی استحکام ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ نیا توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام اس کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے جبکہ اس کیلئے پاکستان کے ترقیاتی اور دوطرفہ شراکت داروں سے ضروری مالی یقین دہانیوں کی بروقت تصدیق بھی حاصل کی جائے گی۔

نئے پروگرام کے ایک حصے کے طور پرمحمد اورنگ زیب نے منگل کو فچ کے نمائندوں کو بتایا کہ پاکستان کا مقصد مالی سال 2025 میں جی ڈی پی کے 1.5 فیصد اور اگلے تین سالوں میں 3 فیصد تک محصولات میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے موڈیز کے نمائندوں کو بتایا کہ حکومت مالی سال 2025 کے لئے جی ڈی پی کا ایک فیصد پرائمری سرپلس حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کے 9.4 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر، اسٹاک ایکسچینج کی اچھی کارکردگی، جون 2024 میں سی پی آئی میں 12.6 فیصد افراط زر اور غیر ملکی ترسیلات زر میں 7.7 فیصد اضافے کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے موڈیز ریٹنگز کو بتایا کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد ریٹیلرز نے پہلی بار ٹیکس دہندگان کے طور پر رجسٹریشن کروائی ہے۔

وزیر خزانہ نے ریٹنگ ایجنسی کو پاکستان میں فنانسنگ منصوبوں میں عالمی اداروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے بارے میں آگاہ کیا۔

موڈیز ریٹنگز کے نمائندوں نے جامع بریفنگ کو سراہا اور مضبوط مالیاتی اصلاحات اور اسٹریٹجک اقدامات کی مدد سے پاکستان کی اقتصادی سمت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیر کے روز فچ ریٹنگ کے نمائندوں کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے (ایس ایل اے) کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ اس معاہدے کا مقصد پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے“ اور معیشت کو فروغ دینے کے لئے دیگر منصوبہ بند اقدامات کی کا حصول ہے۔

Comments

200 حروف