دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ (ڈی ایف ایم ایل) نے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو الیکٹرک وہیکلز کی تیاری کیلئے اپنے اسمبلی پلانٹ میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ یہ ایک ایسی پیشرفت ہے جس سے اس کے حصص کی قیمت بالائی حد تک گئی ہے۔ یہ بات اسٹاک ایکسچینج کے اعداد و شمار سے معلوم ہوئی ہے۔

ڈی ایف ایم ایل نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں بتایا کہ ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کے لئے ضروری آلات نصب کردیئے گئے ہیں اور کمپنی کے اسمبلی پلانٹ میں ای جی ایم ایل کی مینوفیکچرنگ تنصیبات کی فزیکل تصدیق انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کی تکنیکی ٹیم کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ جگس ان آلات یا مشین کو کہا جاتا ہے جو کٹنگ ، ڈرلنگ جیسی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔

اس پیش رفت کے بعد ڈی ایف ایم ایل کے حصص کی قیمت 40.27 روپے تک پہنچ گئی جو زیادہ سے زیادہ 10 فیصد اضافے کے بعد اپنی بالائی حدتک پہنچ گئی ہے۔

 ۔
۔

گزشتہ ماہ ڈی ایف ایم ایل نے ای جی ایم ایل کی ہونری-وہیکل کی تیاری کے لیے ای سی او-گرین موٹرز لمیٹڈ (ای جی ایم ایل) کے ساتھ ٹول مینوفیکچرنگ کا معاہدہ کیا تھا۔

ڈی ایف ایم ایل نے اس وقت اپنے نوٹس میں بتایا تھا کہ گاڑی کی پیداوار اگست میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ڈی ایف ایم ایل نے ای جی ایم ایل کی ہونری وہیکل (200 کلومیٹر اور 300 کلومیٹر رینج) کی مینوفیکچرنگ کے لیے ای سی او گرین موٹرز لمیٹڈ (ای جی ایم ایل) کے ساتھ ٹول مینوفیکچرنگ معاہدہ کیا ہے اور اس طرح وہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی بن گئی ہے۔

ٹول مینوفیکچرنگ کا معاہدہ دو کمپنیوں کے درمیان ہوتا ہے جس کے تحت ایک کمپنی کسی مصنوعات کے لئے ڈیزائن یا آئیڈیا پیش کرتی ہے اور دوسری کو مصنوعات یا اس کے حصوں کی تیاری کے لئے مواد فراہم کرتی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ اس کی پیداوار اگست 2024 کے مہینے میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ 1998 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان میں قائم کی گئی تھی جو پاکستان میں گاڑیوں کی اسمبلنگ، پروگریسو مینوفیکچرنگ اور فروخت میں مصروف ہے۔

2022 میں ڈی ایف ایم ایل نے کہا کہ اس نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں بنانے اور اسمبل کرنے کے لیے کوریا کی کیا کارپوریشن کے ساتھ ٹیکنالوجی لائسنس معاہدہ (ٹی ایل اے) کیا تھا۔

Comments

200 حروف