عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کے نرخ گرگئے ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2391 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے کا ہوگیا ۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 920 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ۔

Comments

200 حروف