مارکٹس

الیکٹرک موٹر سائیکلیں: زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز کا 1.5 ملین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان

الیکٹرک موٹر سائیکل کے لیے کام کرنے والی کمپنی زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ابوظہبی میں...
شائع July 23, 2024

الیکٹرک موٹر سائیکل کے لیے کام کرنے والی کمپنی زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ابوظہبی میں واقع شوروک پارٹنرز کی سربراہی میں سیریز پری اے فنڈنگ میں 1.5 ملین ڈالر اکھٹے کیے ہیں۔

زیڈ وائی پی کا کہنا تھا کہ کراچی کے انڈس ویلی کیپٹل نے فنڈ ریزنگ کے عمل میں زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جب کہ اس عمل میں دیگر کئی سرمایہ کار بھی شریک ہوئے ۔

زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز نامی اس اسٹارٹ اپ کا اسمبلی پلانٹ لاہور میں قائم ہے جہاں ایک سال میں 12ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔یاد رہے کہ زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز سے اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں ایک سیڈ راؤنڈ میں 1.2 ملین ڈالر اکھٹے کیے تھے۔اس وقت اس کی پیداواری صلاحیت 8 ہزار یونٹس تھی۔

فنڈنگ سے لاہور میں زیڈ وائی پی کی الیکٹرک اسمارٹ موبلٹی ٹیکنالوجیز کو شہر بھر میں لانچ کرنے میں مدد ملے گی۔

اس سرمایہ کاری کے ساتھ زیڈ وائی پی آئندہ 12 ماہ میں 60 سے زائد بیٹری سوئپ اسٹیشنز بنائے گا اور اپنی 1000 زیڈ وائی پی یوٹیلیٹی موٹر سائیکلز (زیڈ یو ایم 2000) نصب کرے گا۔

یہ اجراء پاکستان کی الیکٹرک وہیکل پالیسی کے عین مطابق ہے جس کا مقصد 2030 تک پاکستان میں فروخت ہونے والی تمام گاڑیوں میں 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں شامل کرنا ہے۔

زیڈ وائی پی جس کا کہنا ہے کہ وہ اکتوبر 2023 میں الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کے لئے لائسنس حاصل کرنے والی 31 کمپنیوں میں شامل ہے،سال 2025 تک متحدہ عرب امارات سمیت متعدد خلیجی ممالک میں موٹر سائیکلوں کی بڑے پیمانے پر ریلیز کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز کے شریک بانی اور سی ای او حسن خان نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری کمپنی کو 2030 تک پاکستان کے الیکٹرک وہیکل کے عزائم کو حاصل کرنے کی طرف تیزی سے گامزن کرے گی۔

زیڈ وائی پی اعلیٰ معیار کی الیکٹرک گاڑیوں کی کفایت شعاری کی رکاوٹوں کو دور کررہا ہے جو خاص طور پر پاکستان کے مشکل ماحول کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں جہاں بلند درجہ حرارت اور دشوار گزار سڑکیں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تجربات نے ظاہر کیا ہے کہ لوگ ہماری اسمارٹ گاڑیوں اور ان کی فوری ایندھن بھرنے کی صلاحیت کو پسند کرتے ہیں۔

شوروک پارٹنرز کے پرنسپل عمر زبٹ نے کہا کہ زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری سے پاکستان کو طویل مدت میں اہم ماحولیاتی و معاشی فوائد حاصل ہوں گے ، اس کے ساتھ ڈلیوری کمپنیوں اور نقل و حرکت کی صنعت کو عام طور پر درپیش چیلنجز سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں زیادہ پائیدار جدت طرازی کی حمایت کرنے کے ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ستمبر 2022 میں قائم ہونے والی زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز کی موٹر سائیکلیں اور بیٹری سروس کی کاروباری لائنیں ہیں اس کا انرجی ڈویژن جو بیٹری بطور سروس (بی اے اے ایس) فراہم کرتا ہے اسلام آباد میں واقع ہے ۔

اس کی سیریز پری اے فنڈنگ کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں اسٹارٹ اپ فنانسنگ میں بلند شرح سود، معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال اور قرضوں کے بوجھ تلے دبی معیشت کے بارے میں عمومی منفی نقطہ نظر سرمایہ کاروں کو دور کرنے کے ساتھ ختم ہو چکا ہے۔

اعداد و شمار کے تجزیاتی پلیٹ فارم میگنٹ کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران 30 لاکھ ڈالر کی معمولی رقم جمع کی گئی جو کیلنڈر سال2021 سے بہت کم ہے جب پاکستان کے اسٹارٹ اپس نے ریکارڈ رقم جمع کی تھی جس کے بعد اگلے سال مزید 12 ماہ میں یہ رقم جمع ہوئی۔

حسن خان سے جب اس مشکل ماحول کے بارے میں پوچھا گیا جس میں اسٹارٹ اپ نے پیسہ اکٹھا کئے ہیں تو انہوں نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ یقینی طور پر اس ماحول میں فنڈز جمع کرنا آسان نہیں رہا لیکن ہماری مصنوعات کی کشش نے اسے ہمارے لئے کامیاب بنا دیا ہے۔

Comments

200 حروف