پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پارٹی رہنما سیمابیہ طاہر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں رہنماؤں کو ”پی ٹی آئی کے پبلک سیکریٹریٹ پر کریک ڈاؤن“ کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے ایکس پر ایک اور پوسٹ میں کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ اسلام آباد پولیس ملک کے ہر قانون کا مذاق اڑا رہی ہے اور اسے نظر انداز کر رہی ہے۔ پاکستان میں جنگل کا قانون راج کر رہا ہے۔
عمران خان کے وکیل علی اعجاز بٹر کے مطابق 300 سے 400 پولیس اہلکار پارٹی آفس پہنچے اور رؤف حسب اور گوہر خان کو گرفتار کرلیا۔
Comments