سری لنکا کے شہر دمبولا میں جاری ٹی ٹونٹی ایشیا کپ 2024 میں پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستان نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے تمام شعبوں میں نیپال کو شکست دی۔
گرین شرٹس کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی ، نیپال نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاطمہ ثنا نے 24 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ تین نیپالی بیٹرز رن آؤٹ ہوئیں۔
گرین شرٹس نے گل فیروزہ کی شاندار اننگز کی بدولت 11.5 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ انہوں نے 35 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ منیبہ علی نے بھی ناقابل شکست 46 رنز کی اننگز کھیلی۔
ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں نیپال نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی فتح حاصل کی تھی۔
Comments