مارکٹس

جون 2024 میں پاکستان کا ریئر انڈیکس مزید کمی کے بعد 100.1 کی سطح پر آگیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا رئیل ایکفٹیو ایکسچینج ریٹ (ریئر) انڈیکس، جو کئی غیر ملکی...
شائع July 19, 2024

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا رئیل ایکفٹیو ایکسچینج ریٹ (ریئر) انڈیکس، جو کئی غیر ملکی کرنسیوں کی ویٹڈ ایوریج کے مقابلے میں کرنسی کی قدر کا پیمانہ ہے، میں جون 2024 میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ 100.1 کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ مئی میں اس کی نظر ثانی شدہ سطح 100.7 تھی۔

ریئر کے 100 کی سطح سے کم رہنے کا مطلب ہوتاہے کہ ملک کی برآمدات مسابقتی ہیں جبکہ درآمدات مہنگی کی جارہی ہیں اور جب ریئر انڈیکس پر 100 سے اوپر ہوتا ہے تو صورتحال تبدیل ہوجاتی ہے۔

جمعہ کو اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جون 2024 میں ریئر انڈیکس میں ماہانہ بنیادوں پر 0.57 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

تاہم جون 2023 کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو ریئر انڈیکس میں 14.1 فیصد اضافہ ہوا ہے کیوں کہ اس وقت یہ 87.73 کی سطح پر تھا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 100 کے ریئر انڈیکس کی کرنسی کی توازن کی قدر کے طور پر غلط تشریح نہیں کرنی چاہیے۔ مرکزی بینک نے اس موضوع پر ایک وضاحتی نوٹ میں کہا کہ ریئر کا 100 کے ہندے سے دور ہونا 2010 میں اس کی اوسط قدر سے متعلق تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا توازن کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دریں اثنا نارمل ایفکٹیو ایکسچینج ریٹ انڈیکس (نیئر) جون 2024 میں ماہانہ بنیادوں پر0.93 فیصد کم ہونے کے بعد 38.84 پر پہنچ گیا ہے۔ مئی میں یہ سطح 39.20 تھی۔

سالانہ بنیادوں پر نیئر انڈیکس میں 5 اعشاریہ6 فیصد اضافہ ہوا ہے کیوں کہ گزشتہ برس جون میں اس کی سطح 37 اعشاریہ 31 فیصد تھی۔

Comments

200 حروف