مارکٹس

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کے نرخ گرگئے ۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 55 ڈالر کی کمی سے 2415 ڈالر فی...
شائع July 19, 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کے نرخ گرگئے ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 55 ڈالر کی کمی سے 2415 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 2572 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے کا ہوگیا ۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی 2ہزار 850 روپے ہوگئی ۔

Comments

200 حروف