اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 12 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 9 ارب 42 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ بات مرکزی بینک نے جمعرات کو جاری اعداد و شمار میں بتائی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 14.7 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.28 ارب ڈالر رہے۔
مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ12 جولائی 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اس کے ذخائر 19 ملین ڈالر اضافے سے 9423.7 ملین ڈالر ہوگئے۔
گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔
Comments