پاکستان

پٹرول کی قیمت میں 9.99 روپے کا اضافہ ، ڈیزل 6.18 روپے مہنگا

  • قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ، پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لٹر مقرر
شائع July 16, 2024

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔

حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسےفی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 18 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد 283 روپے 63 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے (16 جولائی) سے ہوگیا ۔

ڈیوٹیز / لیویز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

یاد رہے کہ پچھلی بار حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لٹراضافہ کیا تھا۔

Comments

200 حروف