پاکستان

حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

  • پاکستان اور تحریک انصاف ایک ساتھ نہیں رہ سکتے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
شائع July 15, 2024

وفاقی حکومت نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے آج ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں مقدمہ درج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’’پی ٹی آئی اور پاکستان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے،‘‘ ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور سابق صدر عارف علوی کے خلاف بھی آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے ریفرنس دائر کرے گی۔

مزید برآں،عطا تارڑ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے سامنے نظرثانی کی درخواست جمع کرانے کے فیصلے کا بھی اعلان کیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی کو خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں کے لیے اہل قرار دیا۔ سپریم کورٹ کے بنچ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت تھی اور ہے، جس نے 2024 کے عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں عام نشستیں حاصل کیں۔

سیاسی جماعتیں عوام کی آواز ہوتی ہیں، پی ٹی آئی

حکومت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوام کی آواز ہوتی ہیں اور ملک کی سب سے بڑی جماعت پر پابندی لگانا پاکستان کی بنیادوں کو اکھاڑ پھینکنے کے مترادف ہوگا۔

پی ٹی آئی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ نہ تو ممکن ہے اور نہ ہی کوئی احمق مقبول ترین سیاسی جماعت کو اندھی طاقت سے کچلنے سے کسی مثبت نتائج کی توقع کر سکتا ہے۔

Comments

200 حروف