سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

آج نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے ۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق دہشت گردوں نے بنوں کینٹ کی بیرونی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان سڑک پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا کر چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران دہشتگردی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 380 افراد ہلاک اور 220 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شمال مغربی خیبر پختونخوا (کے پی) اور جنوب مغربی بلوچستان صوبے دونوں افغانستان کی سرحد سے متصل ہیں ، اس عرصے کے دوران حملوں میں زیادہ تر ہلاکتیں (بشمول دہشت گردی کے واقعات اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں) ان ہی علاقوں میں ہوئی ہیں ۔

Comments

200 حروف