کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

۔ انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں...
شائع July 15, 2024

۔

انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 0.29 روپے کے اضافے کے ساتھ 278.11 روپے پر جاپہنچا۔

گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کافی حد تک مستحکم رہا اور اس نے اپنی پوزیشن 277 سے 279 کی سطح پر برقرار رکھی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں ملکی کرنسی 2 پیسے کی تنزلی سے 278.38 روپے پر بند ہوئی تھی ۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے37 ماہ کے قرض پروگرام کے لیے عملے کی سطح کا معاہدہ (ایس ایل اے) کیا ہے جس کا مقصد استحکام اور جامع ترقی کو مستحکم کرنا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ نئی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) اس کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے ،اس کے ساتھ پاکستان کے ترقیاتی اور دوطرفہ شراکت داروں سے ضروری مالی یقین دہانیوں کی تصدیق حاصل کی جائے گی ۔

ماہرین نے کہا کہ یہ ترقی کرنسی کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے کلیدی ہوگی۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ نئے پروگرام سے پیدا ہونے والے مثبت جذبات کی وجہ سے قلیل وسط مدت میں پاکستانی روپیہ مستحکم رہے گا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش کے بعد پیر کو عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹوکیو کی مشتبہ مداخلت کی کوششوں کے باوجود ین کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔

جاپان کی جانب سے چھٹیاں منانے کے بعد ایشیا میں ٹریڈنگ میں کمی دیکھی گئی تاہم ٹرمپ کی فائرنگ کی خبروں نے محتاط مارکیٹ موڈ پر غلبہ حاصل کر لیا اور سرمایہ کاروں نے نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے امکانات کو کم کر دیا۔

امریکی ڈالر کی قدر میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا اور یورو 0.21 فیصد کم ہوکر 1.0887 ڈالر جبکہ اسٹرلنگ 0.18 فیصد کمی سے 1.2966 ڈالر پر آگیا۔

Comments

200 حروف