مختلف منصوبوں سے متعلق شکایات ، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشن بھیجنے کا فیصلہ
- احتساب مشن ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا
اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کے باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے مختلف منصوبوں سے متعلق شکایات کی تصدیق کے لیے ستمبر میں ایک احتساب مشن پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اس کا احتسابی طریقہ کار موجود ہے تاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں سے متاثر ہونے والے افراد کو اپنے خدشات کا اظہار کرنے کے لیے ایک آزاد اور موثر فورم فراہم کیا جا سکے۔
ای اے ڈی نے متعلقہ وزارتوں کو آگاہ کیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے احتساب میکانزم آفس نے 9 سے 18 ستمبر 2024 تک مسائل کے حل کے لئے درج کی جانے والی مختلف شکایات پر اپنے مشن کو پاکستان بھیجنے کی تجویز دی ہے۔
مشن اسلام آباد، صوابی (پیہور)، ساہیوال (پنجاب)، لاہور اور خیبر پختونخوا (پشاور اور ایبٹ آباد) کا دورہ کرے گا۔
مشن میں اسپیشل پروجیکٹ سہولت کار (او ایس پی ایف) کے ایشیائی ترقیاتی بینک کے احتساب میکانزم آفس کا عملہ شامل ہوگا : پرنسپل سہولت ماہر وشوناتھن راما سبرامنیم نیام، سینور تشخیص اور سہولت افسر اولیویا روزیتا لینیلو اور پاکستان میں مقیم او ایس پی ایف کے قومی سہولت کار احمد بشیر۔
مشن میں خصوصی پروجیکٹ سہولت کار (او ایس پی ایف) کے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اکاونٹیبلٹی میکانزم آفس کا عملہ شامل ہوگا۔
او ایس پی ایف مشن پاکستان میں اے بی ڈی کی مدد سے چلنے والے منصوبوں، خاص طور پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے احتساب میکانزم کے تحت مسائل کے حل کے لیے درج شکایات پر مکمل مشاورت اور نگرانی جاری رکھے گا۔
اس عمل میں شکایات کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشغول ہونا شامل ہے، جن میں شکایت کنندگان اور عملدرآمد کرنے والے اداروں کے ساتھ پاکستان ریزیڈنٹ مشن کا پروجیکٹ عملہ بھی شامل ہے۔
اس کا مقصد تمام فریقوں کے درمیان تعمیری بات چیت اور تعاون کی سہولت فراہم کرنا ہے ، جس کا مقصد شکایات کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لئے باہمی طور پر قابل قبول لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔ اے ڈی بی اس مشن کے تمام اخراجات کا احاطہ کرے گا۔
شیڈول کے مطابق 12 ستمبر 2024 کو ایشیائی ترقیاتی بینک مشن پورا دن پشاور میں قائم منصوبے پر عملدرآمد کرنے والے اداروں کے ساتھ ملاقات اور ضرورت پڑنے پر سائٹ کا دورہ کرنے میں گزارے گا۔
13 ستمبر کو مشن پیہور ہائی لیول کینال ایکسٹینشن پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کرے گا اور او ایس پی ایف لینڈ ویلیو ایشن ایکسپرٹ وغیرہ کے ساتھ میٹنگ کرے گا۔ منصوبے پر عملدرآمد اور عملدرآمد کرنے والی ایجنسی کے ساتھ بھی ملاقات کی جائے گی۔ 16 ستمبر کو مشن پنجاب میں پی آئی سی سی آئی پی کا فیلڈ وزٹ اور شکایت کنندگان سے ملاقات کرے گا۔ مشن این ٹی ڈی سی کے ساتھ میٹنگ کرے گا۔
18 ستمبر کو مشن اسلام آباد میں مختلف شکایات پر پی ٹی ایل ز کے ساتھ بات چیت کرے گا۔
مشن متاثرہ لوگوں سے شکایت اور نقصان کی وضاحت کرنے کیلئے کہے گا اور آگے کی کارروائی کیلئے اپنے متعلقہ پینل کو رپورٹ کرے گا۔
Comments