اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
ہفتے کے روز وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ کیس میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نئے دائر کیس کی تحقیقات کے لیے اتوار کی علی الصبح اڈیالہ پہنچ گئی۔
جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نیب عدالت امن و امان کے خدشات کی بنیاد پر ضرورت پڑنے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف جیل میں مقدمہ چلا سکت ہے۔
نیب نے ہفتے کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں بری ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا تھا۔
ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ہیرے اور سونے کے زیورات سمیت سات قیمتی گھڑیاں اور دیگر قیمتی تحائف مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر رکھنے اور فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، نیب ہیڈ کوارٹرز کو 2018 سے اپریل 2022 تک پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے عمران خان کی جانب سے تحفے میں دیے گئے سرکاری اشیا کی غیر قانونی خریداری/رکھنے اور ان کی فروخت کے حوالے سے ایک سورس رپورٹ موصول ہوئی تھی۔
Comments