عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 820 روپے ہوگئی۔

جمعے کے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں ہفتے کے روز اضافہ ہوا ہے۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2،410 ڈالر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

اپریل میں مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

200 حروف