بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر 5.2 بلین ڈالر بڑھ کر 5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 657.16 بلین ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ یہ بات بھارت کے مرکزی بینک نے جمعے کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار میں بتائی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے زرمبادلہ ذخائر میں ہونے والا یہ ہفتہ وار اضافہ تقریبا چار ماہ میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ گزشتہ ہفتے بھارت زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.7 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) روپے میں اضافی اتار چڑھاؤ کو روکنے کے لئے فارن ایکسچینج مارکیٹ میں مداخلت کرتا ہے۔
غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں میں تبدیلی آر بی آئی کی مداخلت کے ساتھ ساتھ ذخائر میں رکھے گئے غیر ملکی اثاثوں کی قدر میں اضافے یا کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں بھارت کی ریزرو قسط کی پوزیشن بھی شامل ہے۔
زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے متعلق ہفتے کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ بھر میں روپے کی قدر 83.3725 اور 83.5650 کے درمیان رہی اور ہفتہ وار گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
جمعہ کو بھارتی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 83.5350 روپے جس سے اس ہفتے میں معمولی کمی ظاہر ہوتی ہے۔
Comments