ترکی لیرا نے جمعے کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں 33.0450 کی نئی کم ترین سطح کو چھو لیا، حالیہ مہینوں میں نسبتا استحکام کے باوجود جو استحکام کئی سالوں کی گراوٹ کے بعد آیا تھا۔

کرنسی 6 بج کر 56 منٹ جی ایم ٹی پر 32.9945 پر 0.5 فیصد کم ہوگئی جو جمعرات کو بند ہونے کے مقابلے میں مزید کمی تھی،لیکن کرنسی صبح کے وقت ریکارڈ کم ترین سطح کے مقابلے میں زیادہ مستحکم تھی۔

کرنسی اس سال اب تک 11 فیصد سے زیادہ گر چکی ہے، اور 2023 کے آغاز سے اب تک 40 فیصد سے زیادہ گر چکی ہے.

Comments

200 حروف