عالمی اور مقامی مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کے نرخ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2404 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 49 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 1886 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 13ہزار 477 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا ۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی ۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Comments

200 حروف