اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 9 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ملک کے کل مائع زرمبادلہ ذخائر 14.64 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.24 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

5 جولائی 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ملین ڈالر اضافے سے 9405.1 ملین ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کی جانب سے رقوم کے اجرا کی بدولت اس کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments

200 حروف