کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی...
شائع July 11, 2024

۔

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.04 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالرکے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر 10 پیسے کم ہوئی اور روپیہ 278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 278.40 روپے پر بند ہوئی تھی۔

حالیہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے ملکی کرنسی بڑی حد تک 277 سے 279 روپے کے آس پاس رہی ہے جس کی وجہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے طویل اور بڑے بیل آؤٹ پروگرام کوحاصل کے اپنے منصوبے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

عالمی سطح پر جمعرات کو ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی تاہم امریکی افراط زر کی رپورٹ سے قبل اقدامات کافی حد تک سست رہے جبکہ اسٹرلنگ بینک آف انگلینڈ (بی او ای) اگست میں شرح سود میں کمی کی توقعات پر قائم رہا۔

وسیع تر مارکیٹ میں ڈالر بیک فٹ پر تھا ، حالانکہ کرنسیاں زیادہ تر ایک طرف ٹریڈ کر رہی تھیں کیونکہ سرمایہ کار امریکی افراط زر کی رپورٹ سے پہلے نئی پوزیشن لینے سے ہچکچا رہے تھے۔

گرین بیک کے مقابلے میں یورو 0.04 فیصد اضافے کے ساتھ 1.0834 ڈالر اور آسٹریلوی ڈالر 0.01 فیصد اضافے سے 0.6754 ڈالر پرجا پہنچا ۔

دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 104.95 پر معمولی اتار چرھاو دیکھا گیا ۔

یہ انٹرا ڈے اپ ڈیٹ ہے

Comments

200 حروف