پاکستان

آذربائیجان پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، مصدق ملک

  • باکو تیل و گیس سمیت معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے، وزیر پٹرولیم
شائع July 10, 2024

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بدھ کو کہا ہے کہ آذربائیجان پاکستان میں 2 سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے۔

ایک نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آذربائیجان تیل اور گیس سمیت معدنیات کے شعبے میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے پر توجہ دے رہا ہے اور ایل این جی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں اور حکومت دوست ممالک سے امداد پر سرمایہ کاری کو ترجیح دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے دورہ پاکستان سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی بہت زیادہ توقع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ اور دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینا شامل ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

Comments

200 حروف