عالمی اور مقامی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2372 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 514 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔

منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Comments

200 حروف