پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو قومی سلیکشن کمیٹی سے برطرف کردیا۔
کرکٹ بورڈ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں اس اقدام کی تصدیق کی ہے جو پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست کے بعد سامنے آیا ہے۔
پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ عبدالرزاق اور وہاب ریاض کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ اب قومی سلیکشن کمیٹی میں ان کی خدمات کی ضرورت نہیں ہوگی۔
وہاب اور عبدالرزاق دونوں پی سی بی کی مردوں کی ٹیم کی سات رکنی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے جبکہ عبدالرزاق خواتین کی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی تھے۔
کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ مناسب وقت پر سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔
Comments
Comments are closed.