صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی شام 17 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اجلاس طلب کیا۔

گزشتہ اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے شور شرابے کے دوران قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے منظور کی گئی 25 جون کی قرارداد کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا تھا۔

حکومتی ارکان نے قرارداد کی مخالفت کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ’ریاست مخالف‘ اور ’غدار‘ قرار دیا۔

پی ٹی آئی ارکان نے قرارداد کی مخالفت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد پیش کرنے سے قبل انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

Comments

200 حروف