عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کے نرخ گرگئے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2376 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1113 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہوگیا ۔

یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے مستحکم رہی ۔

اپریل میں مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

200 حروف