ڈسکوز کی نجکاری میں نجی شعبے کی شرکت : عالمی بینک این ایل ٹی اے کے تحت مالی معاونت فراہم کرنے پر رضامند
ای اے ڈی کے باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ورلڈ بینک (ڈبلیو بی) نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری میں نجی شعبے کی شرکت کو آسان بنانے کے لیے حکومت کو مالی مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ بینک اس وقت بجلی کی تقسیم اور کارکردگی میں بہتری کے منصوبے (ای ڈی ای آئی پی) کے ذریعے پاور ڈویژن (پی ڈی) کے ساتھ مصروف عمل ہے، جس میں بجلی شعبے میں اصلاحات پر نمایاں توجہ (جزو 4 کے ذریعے) مرکوز ہے۔
بینک کے مطابق ڈسکوز میں پبلک سیکٹر پارٹنرشپ (پی ایس پی) متعارف کروانا اس دائرہ کار اور مجموعی طور پر منصوبے کی ترقی کے مقاصد میں آتا ہے اور اس منصوبے کے تحت تکنیکی معاونت کی فنڈنگ ان مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ ٹیم نے پہلے ہی ای اے ڈی کے خط میں درج شعبوں پر کام شروع کرنے کے لئے متعدد بین الاقوامی اور قومی ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
کنٹری ڈائریکٹر نے دلیل دی کہ تمام شرائط کی کامیابی سے تکمیل کے لئے اہم کاموں میں سے ایک ٹرانزیکشن ایڈوائزر (ٹی اے) کے لئے ٹرمز آف ریفرنس کو حتمی شکل دینا اور ساتھ ہی بھرتی کے عمل کا آغاز ہے۔ یہ کام نجکاری کمیشن (پی سی) کو کرنا ہے۔
ایکشن پلان میں ٹی اے کو ستمبر 2024 تک شامل ہونے کی ضرورت ہے تاکہ مئی 2025 تک پہلی درخواست برائے تجویز (آر ایف پی) کے اجراء کی ٹائم لائن کو پورا کیا جاسکے لہذا ٹی اے کی بھرتی سمیت ٹی اے کے لئے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آر)، بجٹ اور فنانسنگ سورس کی منظوری اہم راستے پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی او آرز کو حتمی شکل دینے کے لئے پی ڈی اور ورلڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے میں پی سی کی موجودگی ضروری ہے، بینک اس اقدام پر عمل درآمد کی حمایت جاری رکھنے کے لئے مختلف فنانسنگ آلات اور وسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تیار ہے۔
اس سے قبل سیکریٹری ای اے ڈی نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری میں نجی شعبے کی شرکت کو آسان بنانے کے لیے ورلڈ بینک فار نان لینڈنگ ٹیکنیکل اسسٹنس (این ایل ٹی اے) سے رابطہ کیا تھا۔
ای اے ڈی نے بینک کو آگاہ کیا کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) ڈسکوز میں نجی شعبے کی شرکت کو آسان بنانے کے لئے مندرجہ ذیل وسیع سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے نان لینڈنگ ٹیکنیکل اسسٹنس کے تحت عالمی بینک کی مدد حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے: (i) ڈسکوز میں نجی شعبے کی شرکت اور نجی سرمایہ کاروں / آپریٹرز کو مدعو کرنے کے لئے مسابقتی عمل کے لئے رہنما خطوط کا مسودہ؛ (ii) شعبے کے مالیاتی استحکام اور حساسیت کا تجزیہ بشمول سیکٹر فنانشل ماڈل کی ترقی، ڈسکوز کے لئے یکساں ٹیرف پر فریم ورک، ڈسکوز کی ذمہ داریوں کا انتظام اور سبسڈی مینجمنٹ کا طریقہ کار؛ (iii) لائسنسنگ کی اہلیت کے معیار ، تقسیم اور آخری حل کے سپلائر کے لئے قواعد کو اپ ڈیٹ کرنا؛ (iv) مواصلاتی حکمت عملی تیار کرنا اور عمل درآمد کا لائحہ عمل تیار کرنا؛ (v) عمل درآمد کے لئے ایچ آر حکمت عملی اور ایکشن پلان تیار کرنا/ تجویز کرنا؛ اور (6) ڈسکوز میں نجی شعبے کی شرکت پر مارکیٹ کے ارتقاء کے اثرات کا جائزہ لینا شامل ہے ۔
ای اے ڈی نے عالمی بینک سے کہا ہے کہ وہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی درخواست پر غور کرے اور این ایل ٹی اے کے تحت اس تجویز کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کرے۔
حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا۔
پہلے مرحلے میں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی مکمل نجکاری کی جائے گی جبکہ فیز ٹو میں لیسکو، میپکو اور ہیزیکو کی مکمل نجکاری کی جائے گی ۔ سیپکو، حیسکو اور پیسکو کو نجی شعبے کو طویل مدتی رعایتی معاہدوں کی پیشکش کی جائے گی جبکہ ٹیسکو اور کیسکو اپنی منفرد شرائط کی وجہ سے حکومتی کنٹرول میں رہیں گے۔
نجکاری کمیشن کو ہدایت کی گئی کہ وہ ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی خدمات حاصل کرے اور جنوری 2026 تک پہلے مرحلے کے لین دین کو حتمی شکل دینے کے لئے ضروری رسمی کارروائیاں مکمل کرے ۔ پاور ڈویژن ڈسکوز کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ کے لئے ریگولیٹری اور پالیسی فریم ورک کا جائزہ لینے کے لئے ایک تکنیکی مشیر کی خدمات حاصل کرے گا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments