کاروبار اور معیشت

آتشزدگی کے واقعے سے اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار متاثر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگنے کے باعث کاروبار 2 گھنٹے تک معطل رہا،جس کے بعد ٹریڈنگ بحال کردی گئی۔...
شائع July 8, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگنے کے باعث کاروبار 2 گھنٹے تک معطل رہا،جس کے بعد ٹریڈنگ بحال کردی گئی۔

مرکزی عمارت میں آگ لگنے کے بعد مارکیٹ میں کاروبار صبح 10 بجکر 25 منٹ سے دوپہر 12 بجکر 30 منٹ تک دو گھنٹے کے لیے روک دیا گیا۔

پی ایس ایکس نے مطلع کیا کہ صورتحال قابو میں ہے اور بروکریج فرموں کا عملہ اپنے احاطے میں واپس آنا شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ اداروں کے لئے مارکیٹ کو آسانی سے کھولنے کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیکورٹیز میں ٹریڈنگ میں عارضی معطلی کو آج دوپہر 12:25 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

قبل ازیں پی ایس ایکس نے کہا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں بروکریج فرم کے دفتر میں آگ لگنے کی وجہ سے آج صبح 10 بجکر 25 منٹ سے 11 بج کر 25 منٹ تک تمام سیکیورٹیز میں ٹریڈنگ عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

اس واقعے کی وجہ سے بہت سی کمپنیاں عمارت تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

ٹریڈنگ معطل ہونے سے قبل صبح 10 بج کر 25 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 28.04 پوائنٹس یا 0.03 فیصد اضافے کے ساتھ 80 ہزار 240.83 پر جاپہنچا تھا۔

آتشزدگی کا واقعہ

قبل ازیں اسٹاک ایکسچینج کے سینئر اہلکار نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ چار فائر بریگیڈ ایکسچینج پہنچ گئے ہیں اور صورتحال پر قابو پا رہے ہیں۔

چوتھی منزل بروکریج ہاؤسز پر مشتمل ہے تاہم صورتحال قابو میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانا مشکل ہے۔

بروکریج ہاؤس نے اپنے صارفین کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگنے کے واقعے کی وجہ سے ہمارا ایکسچینج سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ہماری آئی ٹی ٹیم رابطے کی بحالی کے لئے اپنی پوری کوشش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ سال 2018 میں پی ایس ایکس بروکر کی عمارت کی چھت پر آگ لگ گئی تھی جسے پی ایس ایکس کے فائر فائٹنگ سسٹم کے ذریعے 40 منٹ کے اندر کنٹرول کیا گیا تھا اور ایکسچینج کے ٹریڈنگ اور کلیئرنگ آپریشنز متاثر نہیں ہوئے تھے۔

Comments

200 حروف