پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے محرم کے دوران زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے نجف کے لیے خصوصی پروازیں شروع کی ہیں۔
”آپریشن عاشورہ“ نامی فلائٹ آپریشن محرم الحرام کے دوران زائرین کو بغیر کسی رکاوٹ اور بہتر سفری تجربے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
آپریشن کا آغاز 5 جولائی کو ہوا تھا ، جس میں 7 جولائی اور 11 جولائی کو اضافی پروازیں بھی شیڈول ہیں۔
زائرین کی واپسی کا عمل 20 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ نجف سے زائرین کو واپس لانے کے لیے 21 اور 25 جولائی کو پروازیں شیڈول ہیں۔
Comments
Comments are closed.