عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ہفتہ کو سونے کے نرخ بڑھ گئے ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر اضافے کے سے 2388 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ۔
اسی طرح دس گرام سونا 1740 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 11 ہزار 247 روپے پر جاپہنچا۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا ۔
دریں اثنا، چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2900 روپے ہوگئی ۔
یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔
Comments
Comments are closed.