مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنماؤں مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی نے ہفتے کے روز عوام پاکستان کے نام سے باقاعدہ طور پر نئی پارٹی لانچ کردی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کی پارٹی کا وژن پاکستانیوں کو مساوی معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام پاکستان موروثی سیاست یا مسیحا کے تصور کی پیروی نہیں کرے گی۔

گزشتہ ماہ ن لیگ سے اختلاف رکھنے والے ”رہنماؤں“ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک وڈیو کے ذریعے اپنی جماعت کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس کی ٹیگ لائن ”عوام پاکستان: بدلیں گے نظام“ تھی۔

پارٹی کے منشور کا ذکر کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس کا مقصد حکمرانی کے نظام کو تبدیل کرنا ہے جس میں عوام فیصلہ سازی کے بنیادی ذرائع ہیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی پارٹی ملک بھر میں متعدد ”اثر رسوخ“ رکھنے والے سیاستدانوں کے ساتھ رابطے میں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سردار مہتاب عباسی ، جاوید عباسی ، سید زعیم قادری ، رانا زاہد توصیف ، زاہد بنوری اور سردار انور سومرو ، جو تمام مسلم لیگ (ن) کے رہنما ہیں ، عوام پاکستان پارٹی کا حصہ ہوں گے۔

Comments

200 حروف