عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کے نرخ بڑھ گئے ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 2364 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1100روپے کے اضافے 2 لاکھ 44 ہزار400 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 944 روپے کے اضافےسے 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا تھا ۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پربرقرار رہی۔
یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔
Comments
Comments are closed.