پاکستان

پٹرولیم لیوی کی حد ہنگامی منصوبہ بندی کے تحت بڑھائی گئی،عطاء تارڑ

وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی (پی ایل) کی زیادہ سے زیادہ حد میں...
شائع July 2, 2024

وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی (پی ایل) کی زیادہ سے زیادہ حد میں اضافہ کیا ہے تاہم یہ ایک ہنگامی منصوبہ ہے اور امکان ہے کہ مکمل طور پر 10 روپے فی لٹر اضافہ نہ کیا جائے ۔

ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی ایس سی اوز کے بورڈز کو تحلیل کرنے کی تجویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور آج منگل کو وزیر توانائی (پاور ڈویژن) اس موضوع پر بریفنگ دیں گے۔

شہید فوجی اہلکاروں (شہداء) اور ریٹائرڈ اعلیٰ بیوروکریٹس (گریڈ 22) کے اہل خانہ کے لیے جائیداد کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وضاحت کی کہ مسلح افواج شہداء کے اہل خانہ کی کفالت کرتی ہیں اور یہ ٹیکس بریک اضافی مدد فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس جنہوں نے اپنے کیریئر کو عوامی خدمت کے لئے وقف کردیا اور ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں حکومت کی طرف سے جو زمین ملی ہے ان کے لئے یہ استثنیٰ ان کی زندگی بھر کی خدمت کے اعتراف کی ایک شکل ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد ہی 2029 میں عام انتخابات ہوں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاست کرنے کے لیے پارلیمنٹ مناسب فورم ہے۔

سیاست کے تمام مسائل کا حل مذاکرات میں مضمر ہے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی مشترکہ پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ انہیں حکومت کے مثبت اقدامات کا بھی اعتراف کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن میں حکومت کا کوئی پیسہ شامل نہیں ہے۔۔ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ایف بی آر کی جاری ڈیجیٹلائزیشن کے لیے میک کنزی اینڈ کمپنی کی معاونت اور شمولیت کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے کارانداز پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف