ترمیم شدہ فنانس بل 2024 میں کل وقتی اساتذہ یا محققین کو دستیاب 25 فیصد ٹیکس چھوٹ بحال کردی گئی ہے۔

ٹولا اینڈ ٹولا ایسوسی ایٹس نے فنانس بل 2024 میں ترامیم کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ بل میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، بورڈ آف ایجوکیشن یا ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ غیر منافع بخش تعلیمی یا تحقیقی ادارے میں کام کرنے والے کل وقتی استاد یا محقق کو تنخواہ سے ہونے والی آمدنی پر واجب الادا ٹیکس کی 25 فیصد چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جن میں سرکاری تحقیقی ادارے بھی شامل ہیں۔

ترمیم شدہ بل میں اس استثنٰی کو ہٹانے کو واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے۔ نتیجتاً، ترمیم شدہ بل کے ذریعے اس طرح کی 25 فیصد چھوٹ بحال کر دی گئی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف