ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے ڈالر 9 پیسے کے اضافے سے278.60 روپے پر بند ہوا ۔
واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ 17 سے 19 جون تک بند رہی تھی۔
گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے روپیہ 31 پیسے یا 0.11 فیصد کی کمی سے278.51 روپے پر بند ہوا تھا۔
حالیہ ہفتوں میں مقامی کرنسی بڑی حد تک ڈالر کے مقابلے میں 277 سے 279 روپے کے قریب رہی ہے کیونکہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایک طویل اور بڑے بیل آؤٹ پروگرام کے حصول کے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر بیک فٹ پر رہا کیونکہ اسے مارکیٹ کے نئے محرکات کا انتظار ہے۔
امریکہ میں تعطیلات کے بعد کرنسیوں میں سخت رینج میں کاروبار ہو رہا تھا اور سرمایہ کاروں نے نہ صرف بی او ای بلکہ سوئٹزرلینڈ اور ناروے میں مرکزی بینک کے فیصلوں پر بھی نظر رکھی۔
امریکی ڈالر ین کے مقابلے میں 0.05 فیصد گر کر 157.99 پر آگیا حالانکہ جاپانی کرنسی گزشتہ ہفتے ایک ماہ کی کم ترین سطح 158.255 فی ڈالر سے زیادہ دور نہیں رہی۔
Comments