چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے 25-2024 کے وفاقی بجٹ پر پارٹی کے تحفظات پر بات کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی ہے۔

بلاول کو یہ دعوت ایک فون کال کے دوران دی گئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں عید کی مبارکباد دی۔

اجلاس جمعہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہونا ہے جس کے دوران وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو منانے کی کوشش کریں گے جنہوں نے 12 جون کو بجٹ اجلاس میں علامتی طور پر شرکت کی تھی، یہ کہتے ہوئے کہ حکومت نے بجٹ کی تیاری کے دوران پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی۔

پی پی پی کے اندر ذرائع بتاتے ہیں کہ اجلاس کا ایجنڈا زیر التواء مسائل بالخصوص پی پی پی کے تحفظات کو حل کرنے پر مرکوز رہے گا کیونکہ پارٹی تنخواہ دار طبقے پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کے خلاف ہے۔

پی پی پی نے مسلم لیگ (ن) پر اپنی تجاویز کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خالد مقبول صدیقی کو بھی عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت کو بھی ٹیلی فون کرکے انہیں عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو عید کی مبارکباد دی۔

پی ایم آفس میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ان سمیت پوری قوم مسلح افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو ملک کی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ افسران کی پیشہ ورانہ قیادت میں جوان دشمنوں اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف