بدھ کو راولپنڈی، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کا جنوب مشرقی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 98 کلومیٹر تھی۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر اسلام آباد کے مطابق پشاور، سوات، مالاکنڈ، شمالی وزیرستان، پاراچنار، لوئر دیر، ہنگو، چارسدہ، صوابی اور گردونواح سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
8 جون کو صوبہ خیبرپختونخوا میں سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں 4.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
جبکہ اس سال مارچ میں خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے کچھ حصوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کے علاقے میں 130 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
Comments
Comments are closed.