سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے مئی کے لیے سندھ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں 24 جون 2024 تک توسیع کردی ہے۔

ایس آر بی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ نے سندھ سیلز ٹیکس اسپیشل پروسیجر (ود ہولڈنگ) رولز 2014 کی شقوں کے تحت آنے والے ود ہولڈنگ ایجنٹس سمیت رجسٹرڈ افراد کو مئی 2024 کے لیے سندھ سیلز ٹیکس کی رقم 21 جون 2024 کو یا اس سے پہلے ای ڈپازٹ کرانے اور 24 جون تک اپنے ٹیکس گوشوارے کی ای فائل جمع کرانے کی اجازت دی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف