وزیراعظم شہبازشریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق صنعت اور برآمدی شعبے کے لیے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق نیپرا نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی تھی ۔ صنعتی شعبے کے لئے وزیراعظم پیکیج کے نتیجے میں صنعتوں پر 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ کم ہوگا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ یہ پیکج صنعتوں کو عالمی منڈی میں اشیا کی قیمت میں مسابقت کے قابل بنانے کے لیے بنایا گیا ہے، اس پیکیج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

پی ایم او نے مزید کہا کہ اس سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ صنعتوں کے پہیے کی رفتار اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف