مارکٹس

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد جمعے کے کاروباری روز مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کے قیمتوں میں اضافہ...
شائع June 14, 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد جمعے کے کاروباری روز مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کے قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کے اضافے کے بعد 241,500 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے شیئر کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونا 686 روپے اضافے کے بعد 207,047 روپے کا ہوگیا۔

جمعرات کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

اے پی جی جے ایس اے کے مطابق جمعہ کو سونے کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ ہوا۔ جمعے کو قیمت 8 ڈالر بڑھنے کے بعد یہ فی اونس سونے کی قیمت 2,323 ڈالر ہوگئی۔

دریں اثناء چاندی کی قیمت 2750 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

اپریل میں مقامی مارکیٹ میں سونا 252,200 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Comments

200 حروف