نجی کمپنی میں کام کرنے والے تنخواہ دار شخص سعد نے ٹیکس ادائیگی کو کم کرنے کے لیے اپنی تنخواہ اپنے شریک حیات کے ساتھ بانٹنے پر غور کیا ۔ ایک اور تنخواہ دار شخص نے مراعات اور فوائد حاصل کرنے کیلئے بات چیت کی اور چند ہزار روپے بچانے کے لیے زیادہ تنخواہ کو ٹھکرا دیا۔

اب سعد جو ماہانہ ساڑھے3 لاکھ روپے (تقریبا 1250 ڈالر) کماتے ہیں اور پاکستان کی فی کس جی ڈی پی سے تقریبا 10 گنا زیادہ کماتے ہیں، انہیں 46,250 روپے ٹیکس واجبات کے طور پر ادا کرنے ہیں جو حکومت اس تنخواہ پر وصول کرتی ہے۔

اس کے بجائے وہ چاہتے تھے کہ ان کی اہلیہ کو ملازم کے طور پررکھ لیا جائے ، انہیں ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کیے جائیں اور اس سطح پرانکم ٹیکس میں 7500 روپے کی کٹوتی کی جائے۔

ان کی اپنی آمدنی کم ہو کر 2 لاکھ روپے رہ جائیگی لیکن صرف 13 ہزار 750 روپے کے ٹیکس واجبات نے اس تجویز کو پرکشش بنا دیا۔

اس کا مجموعی اثر: جوڑے نے اب بھی ساڑھے تین لاکھ روپے کمائے ہیں ، لیکن صرف سعد پر 46 ہزار 250 روپے کے بجائے 21 ہزار 250 روپے ٹیکس واجب الادا ہونے کے نتیجے میں تقریبا 30 ہزار روپے کی بچت ہوگی۔

نوٹ: آمدنی میں اضافے کے ساتھ بچت زیادہ ہوگی

یہ ایک سوچ تھی: سعد اس طرح پیسے بچانا نہیں چاہتے تھے ۔ لیکن افراط زر کی اوسط شرح 25 سے 30 فیصد اور ٹیکس کو پاکستان کی بہتری کے لیے استعمال نہ ہونے کے بڑھتے ہوئے عدم اعتماد کا مطلب یہ تھا کہ اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

تاہم انہوں نے آخر میں اس کا انتخاب نہیں کیا ۔ کیریئر کے امکانات اور دوسرے آجر کے ساتھ تنخواہ کی بات چیت اس کی وجوہات بن گئیں۔ لیکن آخر میں ان کی سادہ سی دلیل یہ تھی: ٹیکس پاکستان کے لئے ہیں، اور ’میں اس کی ادائیگی کیلئے مقروض ہوں۔

نجی شعبے کے ایک اور ملازم کا اس معاملے پر موقف مختلف تھا۔ ان کا آجر تنخواہ کا ایک حصہ نقد ادا کرنے کے لئے تیار تھا ۔ ایک ایسے شعبے میں کام کرتے ہوئے جہاں اس طرح کے لین دین معمول ہیں آجر نے قدرے کم اضافے پر بات چیت کی، تنخواہ کا ایک حصہ نقد میں پیش کیا اور اس کے نتیجے میں خود اور ملازم دونوں کے لئے بچت ہوئی۔

مجموعی اثر: اگرچہ حکومت نے ٹیکس کی مد میں کچھ آمدن کھودی لیکن آجر اور ملازم فاتح کے طور پر سامنے آئے۔

ٹیکس واجبات کو بچانے کے یہ طریقے نئے یا ٹیکس نظام سے پوشیدہ نہیں ہیں ۔ درحقیقت ایک خاص حد سے زیادہ کمانے والے تقریبا ہر تنخواہ دار شخص کی طرف سے ٹیکس کی ادائیگی کو کم کرنے کے طریقوں کو فعال طور پر تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

اسلام آباد نے گزشتہ برسوں کے دوران تنخواہوں پر ٹیکسز میں اس حد تک اضافہ کیا کہ جب یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ پانچ لاکھ روپے سے زائد کی اضافی آمدنی پر 45 فیصد کی شرح لاگو ہوگی تو یسا نیہں تھا کہ اس پر اعتبار نیہں کیا گیا تام اس حوالے سے غصہ اور مایوسی کا احساس تھا۔

گراف سے پتہ چلتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کی آمدنی میں حصہ پچھلے سالوں میں کتنا بڑھا ہے۔ یہ خود وضاحت کرتاہے اور 11 سالوں میں 7 گنا اضافہ ظاہر کرتا ہے. پچھلے چار سالوں میں یہ اضافہ خاص طور پر زیادہ رہا ہے۔

اس سال پہلے ہی بتایا جا چکا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے 11 ماہ میں تقریبا 330 ارب روپے کا حصہ ڈالا۔ پورے مالی سال کے دوران 360 ارب روپے رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو ایک سال کے دوران 36 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہے جب رواں مالی سال کے 11 ماہ میں افراط زر اوسطا 24.5 فیصد تھی۔

تنخواہ دار لوگوں کا کہنا ہے کہ بچت کا کوئی بھی راستہ ختم ہو گیا ہے اور آمدنی / پیداوار بڑھتی ہوئی لاگت سے بمشکل ہم آہنگ ہو رہی ہے۔ ایک مختصر سروے سے پتہ چلتا ہے کہ ایک خاص گھرانے کے پٹرول اور توانائی کے بل ان کی آمدنی کا 15-25 فیصد چھین لیتے ہیں۔ چونکہ ایک بڑا حصہ ٹیکس کی طرف جا رہا ہے اس لیے بہت کم جگہ باقی رہ گئی ہے۔

یہ گروپ ٹیکس میرٹ پر بھی بحث کرتا ہے۔ کچھ سوالات میں شامل ہیں: بدلے میں ہمیں کیا ملتا ہے؟

تعلیم سے لے کرٹرانسپورٹ تک کے انتظامات بیشتر نجی طور پر ہوتے ہیں. پانی کے ساتھ صحت اور انشورنس کا احاطہ بھی نجی شعبے سے ہے۔

کچھ تنخواہ دار طبقات کے واٹس ایپ گروپ پر پاکستان چھوڑنے کی باتیں کی گئیں۔

میرے خیال میں وہ پاکستان چھوڑنا نہیں چاہتے۔ وہ اس نظام کو چھوڑنا چاہتے ہیں جو بظاہر صرف ان لوگوں پر ٹیکس لگاتا ہے جو پہلے سے ہی حصہ ڈالتے ہیں۔ وہ اسے چھوڑنا چاہتے ہیں جسے وہ ایک غیر منصفانہ نظام کے طور پر دیکھتے ہیں جو بدلے میں کچھ بھی نہیں دیتا ہے۔

تحفظ اور سلامتی کے لئے ریاستی مشینری پر انحصار بہت پہلے کم ہو گیا تھا۔ محفوظ رہنے کے اقدامات خود ہی کیے گئے۔ اس کے باوجود چوری اور ڈکیتی کے روز مرہ کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

شاید مضمون میں ذکر کردہ نجی شعبے کے دوسرے ملازم کی کوئی بات تھی۔ ٹیکس ادا کرنے کا کیا فائدہ؟ ہو سکتا ہے کہ اگر حکومت اپنے طور پر کفایت شعاری کا آغاز کر دے تو عوام کو اس کا منصفانہ حصہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہوگا۔

فی الحال، ایسا لگتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو بجٹ سے پہلے کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اگر حکومت تنخواہ دار آمدنی پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کرتی ہے، تو یاد رکھیں کہ اس نے اسے ’آسان آمدنی‘ کے ذریعہ کے طور پر استعمال کیا ہے۔

مضمون بزنس ریکارڈر یا اس کے مالکان کی رائے کی عکاسی نہیں کرتا ہے

Comments

Comments are closed.