مارکٹس

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ سرمایہ کاروں کو امریکہ اور چین کے سی پی آئی کے اہم اعداد و...
شائع June 11, 2024

عالمی مارکیٹ میں منگل کو تیل کی قیمتوں میں قدرے اضافہ ہوا کیونکہ اوپیک 2024 میں تیل کی عالمی طلب میں نسبتاً مضبوط نمو کے لیے اپنی پیش گوئی پر قائم رہا اور سرمایہ کاروں نے یہ دیکھنے کے لیے فیڈرل ریزرو کی پالیسی میٹنگ کے نتائج کا انتظار کیا کہ قیمتوں میں تبدیلی کس طرح مانگ کو متاثر کر سکتی ہے۔

برینٹ کروڈ کے سودے 49 سینٹ یا 0.6 فیصد بڑھ کر 82.11 ڈالر فی بیرل پر ہوئے، ایک ہفتہ قبل 77.52 ڈالر پر بند ہونے کے بعد سے تیزی سے بحالی جاری ہے۔ یہ فروری کے بعد سے اس کی بندش کی کمترین سطح تھی جس کی وجہ پورے سال میں ابتک رسد اور کم طلب کے خدشات تھی۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کےسودے 41 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 78.15 ڈالر پر ہوئے۔

پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) نے پہلی سہ ماہی میں تیل کا استعمال توقع سے کم ہونے کے باوجود عالمی سطح پر تیل کی طلب میں نسبتاً مضبوط نمو کے لیے اپنی 2024 کی پیشن گوئی کو برقرار رکھا، اوپیک کا کہناہے کہ سفر اور سیاحت سال کے دوسرے نصف حصے میں کھپت کو سہارا دیں گے۔

اوپیک اور اتحادیوں نے اس ماہ کے شروع میں تیل کی پیداوار میں کمی کو 2025 تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

توانائی کے شعبے سے وابستہ ایک آزاد تجزیہ کار ٹم ایونز نے کہا کہ ہم اب کم از کم اس خیال پر غور کر رہے ہیں کہ شاید دوسرے نصف میں طلب بڑھے گی، اور مارکیٹ کو اوپیک کی جانب سے درحقیقت کچھ اضافی سپلائی کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

دریں اثنا عالمی بینک نے منگل کو کہا کہ امریکی معیشت کی توقع سے زیادہ مضبوط کارکردگی کی بدولت امریکہ نے 2024 کے منظر نامے میں اپنی پیدوار بڑھائی ہے تاہم اس نے خبردار کیا کہ مجموعی پیداوار 2026 تک وبائی امراض سے پہلے کی سطح سے بہت نیچے رہے گی۔

بیشتر مضبوط امریکی اقتصادی اعداد و شمار اور افراط زر ابھی بھی فیڈ کے ہدف سے زیادہ ہیں، فیڈ نے مالیاتی منڈیوں کو شرح میں کٹوتی کی توقعات کو اس سال صرف دو 25 بیسس پوائنٹس کی شرح میں کمی تک محدود کرنے پر مجبور کیا ہے جس کا آغاز طور پر ستمبر میں شروع ہوگا۔ ماہرین اقتصادیات نے کہا ہے کہ 2024 میں صرف ایک بار یا پھر شرح سود میں کمی نہ ہونے کا خطرہ تھا۔

مئی کے حوالے سے امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس کے اعداد و شمار کا اجراء اور فیڈ کی دو روزہ پالیسی میٹنگ کا اختتام دونوں بدھ کو طے شدہ ہیں۔

Comments

200 حروف