وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے چین کے سرکاری دورے کے دوران پاور چائنا کے چیئرمین ڈنگ یان ژانگ نے ملاقات کی۔

ہفتہ کو جاری ایک بیان کے مطابق فریقین نے توانائی اور بجلی کی منصوبہ بندی، صاف توانائی کی ترقی اور پاکستان میں زیر تعمیر بڑے منصوبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں توانائی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں دیرینہ کردار ادا کرنے پر پاور چائنا کا شکریہ ادا کیا۔

پاور چائنا نے سی پیک کی تعمیر میں سرگرمی سے حصہ لیا ہے، کئی تاریخی اور بااثر منصوبوں میں سرمایہ کاری اور تعمیر کی ہے، جس نے پاکستان کے توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے اور توانائی کے تحفظ کو بڑھانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ اس وقت پاکستانی حکومت ماحول دوست توانائی کی منتقلی اور صنعتی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور امید ہے کہ اس کیلئے پاور چائنا اپنے پیشہ ورانہ مہارت سے فائدہ اٹھاتا رہے گا، تعاون کو مضبوط کرے گا اور توانائی اور اقتصادی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے میں کردار ادا کرنے کے لیے متعلقہ بڑے منصوبوں کی منصوبہ بندی اور تعمیر میں فعال طور پر حصہ لیتا رہے گا۔

چیئرمین ڈنگ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو دوبارہ وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور پاور چائنا کے لئے طویل مدتی حمایت اور مدد پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ صاف، کم کاربن توانائی، آبی وسائل اور ماحولیاتی تعمیرات میں عالمی رہنما کی حیثیت سے پاور چائنا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) پر عمل پیرا ہے اور سی پیک کی تعمیر کے ابتدائی مراحل میں شامل رہا ہے، جس سے مقامی روزگار، پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ ملا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف